: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تیونس،9مارچ(ایجسنی) تیونس کی فوج نے مزید سات عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔ اِس طرح دو ایام میں تینتالیس جہادی ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ فوجی بیان کے مطابق ان عسکریت پسندوں کو بن قردان کے علاقے میں ایک چھاپے کے دوران ہلاک کیا گیا۔ یہ علاقہ تیونس کی لیبیا سے
ملنے والی سرحد پر واقع ہے۔ ابھی پیر کے روز بن قردان میں اسلامک اسٹیٹ کے ایک حملے میں چھتیس عسکریت پسندوں سمیت مجموعی طور پر پچپن افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس واقعے کے بعد سے فوج نے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس دوران بڑے پیمانے پر ہتھیار بھی برآمد کیے جا چکے ہیں جبکہ متعدد مشتبہ دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔